امریکا نے ایران کے پانچ شہریوں پرسفری پابندیاں عائدکردیں۔ محکمہ خزانہ حکام نے کہا ہے کہ ان شہریوں کاتعلق پاسداران انقلاب سے ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق امریکا نے ایران کے پانچ شہریوں پرسفری پابندیاں عائد کردیں، مہدی آزر پشیح، محمد جعفری، محمد کاظم آباد، جاوید شہرامین اور سید محکم طہرانی کے امریکا اور اتحادی ملکوں کے سفر پر پابندی ہوگی۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک ان شخصیات کے امریکا میں اثاثے بھی منجمد کردیئے گئے ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے بارہ مطالبات پیش کئے تھے اور کہاتھا کہ اگر ایران نے ان مطالبات پر عمل نہیں کیا توایران پر تاریخی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024