وزیر اعلی پنجاب کا خوشاب کا دورہ روک دیا گیا: ذرائع

مئی 23, 2018 | 13:19

ویب ڈیسک

گزشتہ ماہ سے وزیر اعلی پنجاب میڈیا کے ساتھ مختلف شہروں میں ہسپتال کا دورہ کر رہے تھے ۔ہسپتالوں کے دورہ میں وزیراعلی پنجاب کو وہاں کی سہولیات سے آگاہ کیا جاتا تھا۔ وزیر اعلی شہباز شریف مریضوں کی عیادت کے ساتھ ان کی پریشانیاں بھی سنتے تھے اس پر ان کے سیاسی مخالفین پریشان تھے۔ ذرائع کے مطابق انھیں ہسپتال کے دوروں سے روک دیا گیا ہے جس کہ پیش نظر ان کا خوشاب کا دورہ روک دیا گیا۔ سیاسی مخالفین کا خیال تھا کہ یہ انھیں 2018 کے الیکشن میں مدد دے سکتا ہے.

مزیدخبریں