مکار دشمن بھارت جارحیت سے باز نہ آیا۔ آج پھر شکر گڑھ سیکٹر اور سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ ایک خاتون سمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔واضح رہے گزشتہ کئی روز سے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری آبادی والے علاقوں میں شیلنگ اور گولہ باری سے جانی نقصان روز بڑھ رہا ہے۔ علاقے سے لوگ نقل مکانی بھی کر رہے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024