پنجاب رینجرز نے لاہور کے علاقے مناواں میں سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ برآمد کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق لاہور میں تھانہ مناواں کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر کی تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ناجائز اسلحہ رکھنے پر رینجرز نے درجنوں افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024