کراچی کے علاقے ملیر جناح اسکوائر کے قریب ایک نوعمر بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔متاثرہ بچی کی بہن نے بتایا کہ اس نے اپنی چھوٹی بہن کو برگر لینے دکان پر بھیجا تھا، ہم اکثر وہاں سے برگر وغیرہ منگواتے ہیں ۔بہن کے مطابق جب ایک گھنٹے تک چھوٹی بہن واپس نہ آئی تو ہم پریشان ہوگئے اور پھر میں محلے کے بچوں کے ساتھ وہاں گئی تو میں نے یہ منظر دیکھا ۔متاثرہ بچی کی بہن کے مطابق انہیں صرف انصاف چاہیے اور ملزم کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔متاثرہ بچی کی عمر 13 سے 14 سال بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل کرایا جائے گا، جس کے بعد زیادتی کے حوالے سے تصدیق ہوسکے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024