مسرت نوازملک کی زیر صدارت اے این ایف کے فورس کمانڈرزکا اجلاس
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انٹی نارکوٹکس فورس کے فورس کمانڈرزکا اجلاس منگل کو اے این ایف ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جسکی صدارت ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل مسرت نوازملک نے کی اجلاس میں اے این ایف کے علاقائی دفاتر کے کمانڈروں اور سینئر سٹاف افسران نے شرکت کی اجلاس کے دوران ،ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے ادارے کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا، اورنوجوان نسل کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف جاری مہم پر توجہ مرکوز کرنے پرخصوصی زوردیا،جو ہماری نوجوان نسل کوتباہی سے دوچارکر رہے ہیںانہوں نے مصنوعی وکیمیائی طور پر تیارکردہ منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رحجانات کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ،خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے دوران ، محکمے کے پیشہ ورانہ اموراور پیش رفت کا کا بغورجائزہ لیاگیاانہوں نے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان ، خصوصاًتعلیمی اداروںاور ہاسٹلز میں منشیات فراہم کرنے والے عناصراورمنشیات کے جرائم میںملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور ان کوکیفر کردارتک پہنچانے کیلئے جاری ملک گیر مہم کو مزیدتیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیااورمنشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ذرائع ترسیل کی گرفتاری پرخصوصی زوردیادوران اجلاس،نفاذ قانون ، انٹیلی جنس،تفتیش اثاثہ جات، پیروی مقدمات وقانونی چارہ جوئی، منشیات کے خلاف عوامی سطح پرشعوربیدارکرنے ،مالی و انتظامی امور اورمحکمانہ صلاحیت میں اضافے جیسے پہلوزیربحث لائے گئے ۔