شمس آباد میں مرغی منڈی کے سامنے نوعمر کھلاڑی لڑپڑے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے شمس آباد میں واقع مرغی منڈی کے سامنے نائٹ کرکٹ کے نوعمر کھلاڑی لڑپڑے بعد میں فائرنگ کردی اور چھریاں چل گئیں جس سے تین لڑکے زخمی ہوگئے دو لڑکوں کو گولیاں جبکہ ایک کو چھری کے زخم آئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے کھلاڑیوں سے تفتیش شروع کردی ۔