رمضان بازاروں کا مقصدسستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ہے،سردار نسیم
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) مئیر راولپنڈی سردار نسیم نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لئے لگائے جانے والے سستے بازاروں کا مقصد رمضان المبارک کے دوران عام آدمی سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کمیٹی چوک سستے بازار کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے دوکانداروں اور خریداروں سے ان کے مسائل سنے شہریوں نے شکائیت کی گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال سستے بازاروں میں سہولیات کا بھی فقدان ہے اس موقع پر میئر راولپنڈی سردار نسیم نے کہا کہ بازار اچھے ہیں اور معیار بھی بہتر ہے جو حکومت نے پیکج دیا اس سے بھی کم نرخ ہیں پورے پنجاب میں یہ بازار لگائیے گئے ہیں آٹا سستے بازاروں کے علاوہ شہر میں بھی کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہے جب بھی الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتا ہے ترقیاتی کاموں پر پابندی لگ جاتی ہے متعدد کام روک دئیے گئے ہیں جس سے مشکلات کا سامنا ہے راولپنڈی میں پانچ بازار لگائے گئے ہیں جس میں نگرانی جاری ہے مقصد یہی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے انتظامیہ کی بازاروں سے غیر موجودگی کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن ڈیوٹیوں کی وجہ سے وہ مصروف ہیں۔