اسلام آبادپو لیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،14 گرفتار
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آبادپو لیس نے شراب فروشی ، چوری ، نا جا ئز اسلحہ اور غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث14ملزمان کو گرفتار کرلیا، 48 بھکاری بھی دھر لئے گئے تھا نہ کھنہ پولیس نے اقبا ل ٹا ئون میں ریڈ کرکے دو ملزمان ذیشان اور دائود مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 101بو تلیں شراب،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم سکندر حیا ت سے 12عدد کین بئیرشراب برآمد کرلی جبکہ جبکہ غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث پا نچ ملزمان کوگرفتار کر لیاگیا تھا نہ کو رال پو لیس نے گرفتار ملزم اختر حسین سے پستول 30بورمعہ ایمو نیشن، تھانہ بہا رہ کہو پولیس نے ملزم عتیق الر حمان سے مال مسروقہ،گرفتار ملزم کے انکشاف و نشاند ہی پر12بور گن، تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے ملزم عدنا ن سے مسروقہ موبائل فون ، تھا نہ تر نول پولیس نے ملزم سبحا ن اللہ سے 123گر ام چرس اور ملزم شہنشاہ سے رپیٹر گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلئے جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کے خلاف مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے 48 بھکاری گرفتارکرلئے ۔