انٹر میڈیٹ پار ٹ ون 2018 ء کے سالانہ امتحان کا آغاز
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)بور ڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ پار ٹ ون 2018 ء کا سالانہ امتحان 22 مئی بروز منگل سے شروع ہو گیااس سلسلہ میں انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں امتحانی امور کےنگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر کنٹرولر امتحانات عابدکھرل اور بورڈ افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے کہا کہ کمشنر /چیئرمین ندیم اسلم چوہدر ی کی سربراہی میں امتحان انٹر میڈیٹ پارٹI-کیلئے بہترین اور مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں اس حوالہ سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا تمام امتحانی مراکز کی خفیہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے گی پارٹ I-کے امتحان میں بھی چیئرمین سکواڈ ، سپیشل سکواڈ بورڈ کی طرف سے نامزد کردہ انسپکٹر اور خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں اپنے نامزد کردہ امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی اور اپنی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پرصبح اور شام ارسال کریں گے اور ان رپورٹ پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا تمام R.I'sروزانہ کی بنیاد پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی امتحانی عملہ یا اُمیدوار کے پاس موبائل فون نہ ہے اور تمام مراکز میں تعلیمی ایکشن پلان کے مطابق عملدرآمد کیا جارہا ہے اور پیپر کی اوپنگ صبح و شام دونوں اوقات میں بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہور ہی ہیں یہ تحریر ی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بورڈ آفس کو ارسال کریں گے تمام طلباء و طالبات کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کی جائیں،خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں بھی امتحانی مراکز کا دورہ کریں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی موبائل فون کمرہ امتحان میں لے کر جانے کی اجازت نہ ہے۔ناظم مرکز اور نائب ناظم مرکز اپنے فرائض منصبی انتہائی ایمانداری اور جاںفشانی سے سرانجام دیں، 24مئی کو ہونے والے پرچہ فزکس کی مانیٹرنگ سپیشل ٹیمیں کریں گی اور وہ اس سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے بھی کریں گی۔