غوثیہ چوک میں گیس پائپ لائن میں لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صادق آباد کے علاقے غوثیہ چوک میں گیس پائپ لائن میں لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی جس پر محکمہ سوئی گیس ، ریسکیو1122 اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور آگ بجھا کر لائن کی مرمت کردی گیس لیکیج سے اس کی بو علاقے میں پھیل گئی ۔