ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 5گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان دھر لئے تھانہ پیر ودہائی پولیس نے ساجد سے20 لیٹر کھلی شراب، تھانہ جاتلی پولیس نے رضوان سے 5 لیٹر کھلی شراب ،دلدار سے 4 لیٹر کھلی شراب اورعنصر سے 5بوتل شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس یٰسین سے پستول 30بورمعہ 5روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔