کراچی میں شدید گرمی‘ سورج دن بھر آ گ اُگلتا رہا
کراچی (خصوصی رپورٹر) کراچی میں گذشتہ روز بھی شدید گرمی‘ سارا دن سورج آگ اُگلتا رہا۔ درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی نہیں آئی پارہ43.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم9 فیصد کے قریب رہا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بھی شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے درجہ حرارت بدستور41 سے43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ہیٹ ویوز کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کے خطرات کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کی وجہ سے گیلے تولیہ اور گیلے کپڑے سر پر رکھنے کے علاوہ ماسک کے ساتھ گھر سے باہر نکلا جائے جبکہ گھر کے کمروں میں بھی نمی کے تناسب کی کمی کو پورا کرنے کیلئے گیلے کپڑے اور گیلے تولیہ بستروں اور فرش پر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔