وزیراعلیٰ نے ڈرگ ایکٹ 1976ء بحالی کی سمری منظور کر لی : گورنر
ملتان (وقائع نگار) ہول سیل اور ریٹیلر کیمسٹوں نے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے ڈرگ ایکٹ 2017ء کا کالا قانون واپس لینے پر شکریہ ادا کیا چیئرمین ہول سیل کیمسٹ کونسل ملک کامران نذیر اور پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز کے چیئرمین امان اﷲ لودھی وائس چیئرمین خواجہ ارشد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں تاجر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت تاجر برادری کے تمام تحفظات دور کرے گی وزیراعلیٰ شہباز شریف کیمسٹوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اسی لئے انہوں نے ڈرگ ایکٹ 1976ء کی بحالی کی سمری منظور کر لی ہے جسے آئندہ چند روز میں اسمبلی سے بھی منظور کروا لیا جائے گا۔