نشتر ہسپتال میں سوا دو کروڑ روپے کی لاگت سے امراض اطفال کا نیا وارڈ مکمل
ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں سوا دو کروڑ روپے کی لاگت سے امراض اطفال کا نیا وارڈ مکمل ہو گیا ہے یہ وارڈ مخیر حضرات کے تعاون سے وارڈ نمبر 19 کی بیسمنٹ میں بنایا گیا ہے جو 60 بستروں پر مشتمل ہو گا جس میں 15 بستر آئی سی یو‘ 15 بستر ایچ ڈی یو‘ 25 بستر جنرل اور 5 بستر آئسولیشن کے لئے مختص ہونگے اس وارڈ کا نام پیڈیا ٹرک نیونٹالوجی رکھا گیا ہے سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ کیئر جلد اس نئے وارڈ کا افتتاح کرینگے۔