نشتر ماڈرن برن یونٹ میں انستھیزیا کے ڈاکٹرز کی کمی‘ آپریشن متاثر ہونے لگے
ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے ماڈرن برن یونٹ میں انستھیزیا کے ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے جس کے باعث آپریشن بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ذرائع کے مطابق شعبہ انستھیزیا میں صرف 2 میڈیکل آفیسرز ہیں ایک کنسلٹنٹ ڈاکٹر ہے جن کا کنٹریکٹ ختم ہو گیا ہے اور انہوں نے تجدید نہیں کروائی ہے اور نشتر ہسپتال کے شعبہ انستھیزیا کے ایک سینئر رجسٹرار کو عارضی طورپر برن یونٹ بھجوایا جاتا ہے بہت سے مریض بروقت آپریشن نہ ہونے پر نجی ہسپتالوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ نشتر انتظامیہ کے مطابق برن یونٹ میں انستھیزیا ڈاکٹروں کی کمی پورا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔