خفیہ ادارے نے زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی انتظامات کی تفصیل طلب کرلی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت ) بتایا گیا ہے کہ ایک خفیہ ادارے نے یونیورسٹی کے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ذرائع کاکہناہے کہ یہ ادارہ ہرماہ سکیورٹی انتظامات کے بارے میں رپورٹ لیتا ہے ، تاہم اس ماہ یونیورسٹی کے اسلحہ اور دیگر انتطامات میں اضافہ ہوا جو سکیورٹی کے لئے خو ش آئند ہے۔