میلسی کے قومی و صوبائی حلقوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات
میلسی(نامہ نگار) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میلسی کے قومی و صوبائی حلقوں کیلئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسران تعینات کر دیئے این اے 164 کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد آصف کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر میلسی چوہدری عبد الغفار اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میلسی محمد رفیق کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسران مقرر کیا گیا ہے جبکہ پی پی 235 کیلئے سول جج قربان علی کو ریٹرننگ آفیسر ، ہیڈ ماسٹر ہائی سکول محمد شاہ ملک اعجاز حسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ میلسی عبد الکریم کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسران اور حلقہ پی پی 236 کیلئے سول جج محمد زاہد یوسف کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ ڈائریکٹر زراعت میلسی مہر محمد اقبال اور ہیڈ ماسٹر ہائی سکول آرے پور رانا طاہر علی کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسران تعینات کرتے ہوئے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔