سعودی عرب، حشیش کی اسمگلنگ ناکام، 30 غیر ملکی سمگلر گرفتار
جدہ (سی پی پی)سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے ملک کی جنوبی سرحد پر کارروائی کرکے 1117 کلوگرام حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور 30 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل ساحر الحربی نے بتایا کہ مملکت کے جنوبی سرحدی علاقے میں محافظوں نے کاررووائی کرتے ہوئے 1117 کلوگرام حشیش سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور 30 اسگلروں کو گرفتار کرلیا۔