ظریف شہید : سرچ آپریشن 65 گھروں کی تلاشی ‘ ایک شخص کے خلاف اسلحہ برآمد ہونے پر مقدمہ درج
ملتان‘ ظریف شہید (خبر نگار خصوصی/ خبرنگار) حساس اداروں کا تھانہ راجہ رام کے علاقہ میں سرچ اپریشن بائیو میٹرک تصدیق اسلحہ برآمد۔ تفصیل کے مطابق حساس اداروں نے تھانہ راجہ رام کے علاقہ بستی داد میں سرچ آپریشن کیا جس میں 65گھروں کی تلاشی لی گئی اور بائیو میٹرک تصدیق کے دوران تلاشی ملزم رفیق کے خلاف رائفل برآمد کا مقدمہ درج کرلیا ۔