امریکہ نے وینزویلا کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگادیں
واشنگٹن(سی پی پی)امریکا نے وینزویلا کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگادیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کئے جس کے تحت وینزویلا سے تیل کی تمام ترسیلات بند کردی گئی ہیں۔ وائٹ ہاس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ حکم نامے سے بدعنوانی کا ایک اور راستہ بند ہوگیا ہے۔