سعودی ہلال احمر کاامداد طلب کرنے کا پروگر ام 6 مختلف زبانوں میں جاری
ریاض(سی پی پی)سعودی ہلال احمر نے ملک بھر میں امداد طلب کرنے کا پروگرام 6 مختلف زبانوں میں جاری کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلال احمر کی جانب سے امداد طلب کرنے کا مواد 6 مختلف زبانوں میں جاری کر دیا ہے جس نے ملک میں موجود غیرملکیوں سمیت گونگے اور بہرے بھی استفادہ کرسکیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی شخص موبائل اپلیکیشن کے ذریعے فوری امداد طلب کرسکے گا۔