یمنی شہر مارِب میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے ‘5 افراد ہلاک، 22 زخمی
صنعائ(این این آئی)خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے شہر مارِب میں حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 22 دیگر زخمی ہو گئے۔یمنی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے مارب شہر کے مرکزی حصے کی ایک معروف مارکیٹ پر یہ میزائل داغا گیا۔ مارب شہر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی کی حکومت کے کنٹرول والے علاقے میں واقع ہے۔