عشرہ ِ رحمت (چودھری عبدالخالق)
اللہ سے مانگنا ہے تو اس ادا سے مانگ
سجدے میں سر جھکا ہو آنسو بہا کے مانگ
رحمت کاہے یہ عشرہ اس بات کو نہ بھول
بھر دے گا تیرا دامن جھولی پھیلا کے مانگ
یہ بندگی کی گھڑیاں دیکھو نہ گزر جائیں
ہاتھوں کو یوں پھیلا کر سر کو جھکا کے مانگ
کردے گا درگذر وہ سارے گناہ تیرے
اس کی لگن کا دیپ دل میں جلا کے مانگ
رازق ہے وہی سب کا وہی ہے دینے والا
تیری جو آرزو ہے تو گڑگڑا کے مانگ