گڈ گورننس اور امن امان کے کھوکھلے دعوے
مکرمی! 20 مئی کو دن دیہاڑے ضلع شیخوپورہ کے تھانہ مانانوالہ کی حدود میں لاگر، فاروق آباد روڈ پر لاہور پولیس میں تعینات کانسٹیبل فیاض احمد بھٹہ ، معروف سیاسی سماجی شخصیت مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار چیئرمین چودھری اعجاز احمد وریاہ کو ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ڈاکوئوں کے ہاتھوں دن دیہاڑے دو نوجوانوں کے قتل پر جہا ں ’’لاگر ‘‘ کے سینکڑوں افراد غمزدہ اور عدم تحفظ کاشکار ہیں ۔ وزیراعلیٰ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور ، آر پی او شیخوپورہ سے اپیل ہے کہ وہ قاتل ڈاکوئوں کا سراغ لگا کر انہیں نشان عبرت بنا دیا جائے تاکہ مقتولین کے اہل خانہ کو سکون نصیب ہو ورنہ پنجاب میں گڈ گورننس اور پولیس کی انسدان جرائم مہم محض ’’دعوے ‘‘ ہیں ۔ (شاہ نواز تارڑ، جملہ سوگواران لاگر ضلع شیخوپورہ )