عمران خان36ارب کی بے قاعدگیوں کا جواب کب دینگے، ضیاء اللہ
پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والے ضیاء اللہ آفریدی نے خیبرپختونخواحکومت پر الزام عائد کیاہے کہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے خیبرپختونخواحکومت سے متعلق اپنی رپورٹ میں 36ارب روپے سے زائد بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی ہے جو پاکستان تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیاء اللہ آفریدی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ بدعنوانیوں کیخلاف میدان میں نکلنے کی دعوے کرتی ہے پنجاب اور سندھ حکومت کے خلاف آڈٹ رپورٹ کے حوالے دئیے جاتے ہیں لیکن عمران خان خود اپنی حکومت کی36ارب روپے کی بے قاعدگیوں کا جواب کب دینگے،ضیاء اللہ آفریدی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک اوران کی کابینہ کے وزراء نے نااہل شخصیات کواداروں پرمسلط کیاجسکے باعث بدعنوانی کا دوردوراہے صوبائی حکومت کو عوام کے پیسوں کی ایک ایک پائی کا حساب دیناہوگا۔
ضیاء آفریدی