ضلع جہلم میں چکن پاکس کا حملہ ، 2 درجن کے قریب بچے چکن پاکس کی بیماری میں مبتلا.سول ہسپتال کی انتظامیہ نے چکن پاکس میں مبتلا بیشتر بچوں کو راولپنڈی ریفر کردیا۔ ضلع کی چاروں تحصیلوں سے چکن پاکس کی بیماری میں مبتلا 21 کے قریب بچوں کو علاج معالجہ کی غرض سے سول ہسپتال کے شعبہ بچگان میں لایا گیا.جہلم:6سے 7 بچوں کو ان کے والدین کی درخواست پر راولپنڈی ریفر کردیا گیا. آج تحصیل پنڈدادنخان کے رہائشی 9 سالہ محمد منیب ولد خالد حسین ، تحصیل جہلم کی رہائشی 5سالہ اسماءنور دختر رضا عارف کو شعبہ بچگان کے علیحدہ کمرے میں داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024