ٹماٹر معدے کے سرطان کو روک سکتا ہے: امریکی ماہرین صحت
واشنگٹن (اے پی پی) نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹماٹر معدے کے سرطان سے بچاو¿ اور علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکی ریاست فلاڈلفیا کی ٹیمپل یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق پورا ٹماٹر کھانے سے پیٹ کے کینسر کا علاج اور بچاو¿ ممکن ہے۔ امریکہ اور اٹلی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2 اقسام کے ٹماٹر سان مرزانو اور کوربارینو نہ صرف پیٹ کے کینسر کو روکتے ہیں بلکہ ان کے سرطانی خواص کو بھی کم کرتے ہیں۔، یہ ٹماٹر لمبوترے ہوتے ہیں اور ان میں پہلے بھی بہت سارے مفید اجزا دریافت ہو چکے ہیں۔