مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا جمہوریت کی نفی ہے: پی ٹی آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ظلم ‘ناانصافی اور بدعنوانی کے خاتمے کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ‘سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کی پالیسی جمہو ریت کی نفی ہے ہر کسی کو آئین وقانون کے مطابق بات کر نے کا جمہو ری اور آئینی حق ہے جو کوئی چھین نہیں سکتا ‘آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا حالیہ دورہ سعودی عرب پرائی شادی میں عبداللہ کے دیوانے پن کے علاوہ کچھ نہیں تھا ایک مرتبہ پھر سعی لا حاصل پر سرکاری خزانے سے بے دریغ خرچ کیا گیا۔ تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو ملکی عزت کی کوئی فکر نہیں ہے،قومی ائیر لائن کے آئے روز سکینڈلز منظر عام پر آرہے ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، موجودہ دور حکومت میں کرپشن اور لوٹ مار کے کرپٹ اور بد دیانت ٹولے نے عالمی ریکارڈ بنا نے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے ، سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکمران جمہور یت نہیں باد شاہت کے قا ئل ہیں نوازشریف ملک میںامیرالمو منین بننے چاہتے ہیں ان کا ہر کام جمہور یت نہیں شہنشاہو ں والا ہے ۔