70 کلفٹن کاپانی بند کرنے پر شہید بھٹو کے کارکنوں کا احتجاج
کراچی( اسٹاف رپورٹر )پی پی پی شہید بھٹوملیر کے کارکنان نے پارٹی قیادت 70 کلفٹن کا پانی بند کرنے کے خلاف ابراہیم جوکھیو ،محمد علی ،شاہنواز کھوسو کی قیادت میں ملیر میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے اور وہ بھٹو ورثا اور پارٹی کے رہنماﺅں کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرو اور 70کلفٹن کا پانی بحال کرو کے نعرے لگا رہے تھے اس موقع پر ابراہیم جوکھیو نے کارکنان سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی موسم سندھ کے حکمرانوں نے شہید بھٹو کے بچوں اور اہل خانہ سمیت پارٹی رہنماﺅں 70کلفٹن کا پانی بند کرکے ظلم کی انتہا کر دی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ 70کلفٹن کا پانی فوری طو ر پر پانی کیا جائے بصورت دیگر سندھ بھر میں احتجاجوں سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔