پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، پنجاب میں یکم سے جبکہ سندھ میں چودہ جون سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
پنجاب حکومت نےتعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کانوٹیفکشن جاری کردیاہے،جس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے چودہ اگست تک ہوں گی۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ چھٹیوں کے دوران سمر کیمپ صبح سات سے گیارہ بجے تک لگا سکتے ہیں، اور اسکی کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب سندھ کے سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہوکےمطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اطلاق چودہ جون سے تیرہ اگست تک ہوگا۔