کراچی: گودام میں آتشزدگی، لاکھوں مالیت کا کیمیکل اور سامان جل گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) سائٹ میں کیپٹل کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا کیمیکل اور دیگر سامان جل گیا کیمیکل کے گودام میں آگ بدھ کی رات لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی اور شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے اس بارے میں اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور ایک درجن سے زیادہ فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی جو رات گئے تک جاری تھی۔