Waqt News
Monday | January 18, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • الیکشن کمیشن کےباہراحتجاج قومی ادارے کودھمکانے کی بھونڈی کوشش ہے:شبلی فراز
  • جے یو آئی وفد کی قباء آڈیٹوریم میں اسداللہ بھٹو، محمد حسین محنتی سے ملاقات
  • شہید اصغرعلی نورانی کا خون ہرگزرائیگاں نہیں جائے گا،ناموس رسالت کانفرنس
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ایمانداری ‘ نوائے وقت کے چوکیدار کو کھوئی رقم واپس لوٹا دی
  • پیٹرول کی قیمتوں میںپھر اضافہ غریبوں کے ساتھ ظلم ہے:  حاجی جمیل ضیاء

دھاندلی، محاذ آرائی اور لوڈشیڈنگ

May 23, 2013 1:09 AM, May 23, 2013
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

خدا خدا کر کے جمہوریت کی بکری نے الیکشن کا دودھ دیا ہی ہے تو پی ٹی آئی نے اس دودھ میں دھاندلی کے شور، احتجاج اور دھرنوں کی مینگنیاں ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔ کچھ دوسری جماعتوں نے بھی دھاندلی کا الزام لگایا ہے لیکن ان کی آواز نقار خانے میں طوطی کی صدا کے برابر ہے جبکہ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے یعنی حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت تو واضح نظر آ رہی تھی لیکن عمران خان کی اس قدر بھرپور کامیابی کے امکانات نہ ہونے کے برابر تھے کہ پی ٹی آئی مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن کا بھرپور کردارادا کرنے کی اہل ہوگئی ہے اور خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے کے قابل ہو گئی ہے....اصل میں عمران خان کو خواب دیکھنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ خواب میں انہوں نے خود کو وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان دیکھ لیا ہو گا لیکن جب آنکھ کھلی تو پتہ چلا کہ وزارت عظمیٰ اپنی ”ہنوز دلی دور است“ کے مصداق کافی دور ہے اور اپنا خواب چکنا چور ہونے پر انہوں نے دھاندلی دھاندلی کا واویلا مچانا شروع کر دیا۔ دوسری طرف عمران خان نے ایم کیو ایم کے ساتھ پھڈا ڈال لیا ہے اور سیدھے الطاف حسین پر زہرہ شاہد کے قتل کا الزام لگا دیا۔ یہ سیاسی ناپختگی ہے۔ اب انہیں اپنی پوزیشن کو سمجھنا چاہئے کہ ان کے منہ سے نکلی ہوئی بات بڑی اہمیت رکھتی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اس وقت تصادم کا یہ خطرناک راستہ کیوں اختیار کیا ہے جبکہ ہر ذی شعور یہ جانتا ہے کہ پاکستان کے حالات خصوصاً کراچی کے حالات اس وقت اس قسم کی محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے خلاف جو بھی کارروائی کرنا ہے قانون کے دائرے میں رہ کر اور سیاسی پختگی کے ساتھ کریں۔

الیکشن کمیشن کےباہراحتجاج قومی ادارے کودھمکانے کی بھونڈی کوشش ہے:شبلی فراز

ایک طرف یہ گرما گرمی ہے تو دوسری طرف موسم بھی شدید سے شدید تر گرم ہوتا جا رہا ہے۔ اس پر مستزاد بجلی کی اذیت ناک لوڈ شیڈنگ....آنے والی حکومت کے سامنے مسائل کا ایک انبار ہو گا....مسائل بھی چھوٹے موٹے نہیں....بلکہ دیوہیکل مسائل۔ جن سے نمٹنا جناتی قوت کا تقاضا کرتا ہے ۔میاں نواز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنا شروع کر دیا ہے اور یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گی۔ اگر وہ پہلے سو دنوں کے اندر لوڈ شیڈنگ میں کمی کرنے میں بھی کامیاب ہو جاتے ہیں تو لوگوں کی توقعات ان سے مزید بڑھ جائیں گی اور حقیقت یہ ہے کہ اب وہی پارٹی عوام میں مقبول اور زندہ رہے گی جو کام کر کے دکھائے گی۔ پیپلز پارٹی کی شکست سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ لوگ بھٹو پرست یا نواز شریف پرست نہیں بلکہ اپنے ملک اور قوم کے پرستار ہیں۔حالیہ انتخابات نے سندھ کارڈ، پنجاب کارڈ اور ہر قسم کے کارڈ کو مسترد کر دیا ہے عوام نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے سنجیدگی سے کام کرنے والوں کو منتخب کیا ہے۔ اگرجمہوری عمل اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہتا ہے تو آئندہ انتخابات تک ہمارے سیاسی حکمرانوں کے کردار اور تعلیمی قابلیت کے معیارات بھی قائم ہو جائیں گے اور کوئی ایرہ غیرہ نتھو خیرہ عوام پر حکمرانی کے لئے مسلط نہیں کیا جا سکے گا۔

جے یو آئی وفد کی قباء آڈیٹوریم میں اسداللہ بھٹو، محمد حسین محنتی سے ملاقات
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

جمشید چشتی


مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • الیکشن کمیشن کےباہراحتجاج قومی ادارے کودھمکانے کی بھونڈی ...

    Jan 18, 2021 | 10:12
  •  ممبئی پولیس مودی کے چیلے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کا تعلق ...

    Jan 18, 2021 | 09:59
  • پاور ڈویژن نے بجلی 2روہے یونٹ مہنگی کرنے کی سمری تیار کرلی

    Jan 18, 2021
  • بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغانستان میں پراکسی ...

    Jan 18, 2021
  • اعجاز شاہ کی ملاقات ، اپوزیشن کا کام تنقید، حکمران عوامی ...

    Jan 18, 2021
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • مہنگائی ہوتی ہے ہونے دو، لوگ بولتے ہیں بولنے دو، ...

    Jan 17, 2021
  • الیکٹڈ موروثیت اورسلیکٹڈ جانشین 

    Jan 17, 2021
  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب سینٹ اجلاس کورم کے ...

    Jan 16, 2021
  • 1

    عالمی نمبر ون دہشت گرد قرار پانے والے بھارت پر عالمی برادری کی خصوصی شفقت چہ معنی ...

  • 2

    حکومت اتحادی جماعت  کے مشورے پر کان دھرے

  • 3

    وطن عزیز کیلئے ہزیمتوں کا باعث بننے والے اداروں اور افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے

  • 4

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف  عملی اقدامات کی ضرورت

  • 5

    پندرہ دن میں پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں دو بار اضافہ

  • 1

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اناج کی سب بوریاں پھٹنے والی ہیں

    Jan 18, 2021
  • غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں 

    Jan 18, 2021
  • ’’مَیں غُلام، اوسؐ دی ، آل ؓدا!‘‘(2)

    Jan 18, 2021
  • کرنل(ر) ڈاکٹر جمشید احمد ترین کی یادیں

    Jan 18, 2021
  • نواز کھوکھر، تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر (۲)

    Jan 18, 2021
  • وفاقی پولیس …نئی لیڈر شپ ، نئے چیلنج

    Jan 18, 2021
  •  سیاسی بونے

    Jan 18, 2021
  • ہمیں یاد ہے ذرا ذرا

    Jan 18, 2021
  •  ظفر بختاوری… اسلام آباد کی شناخت

    Jan 18, 2021
  •    سکھاں دی روٹی

    Jan 18, 2021
  • 1

      بیمار مزدور کی پریشانی 

  • 2

     چیئرمین نیب سے انصاف کی اپیل

  • 3

    مکان کو آگ کیا لگی ،زندگی مشکلات میں پھنس گئی 

  • 4

    عطائی ڈاکٹر

  • 5

     دوسروں کے جذبات کی قدر کریں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    صبر 

  • 2

    خدادادقوت

  • 3

    طیب وطاہر وجود

  • 4

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 5

    ایک روحانی انقلاب

  • 1

    واشگاف الفاظ

  • 2

    بلوچستان 

  • 3

    یقین

  • 4

    قدرت 

  • 5

    تصور

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    اقتصادی 

  • 3

    خوف

  • 4

    جدید 

  • 5

    امت

منتخب
  • 1

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 4

    دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر 

  • 5

    پاک فوج کا بڑااعزاز، دنیا کی دس طاقتورافواج کی فہرست میں شامل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    بھارت نے پلوامہ حملے میں اپنے فوجی خود مروائے، سچ سامنے آ گیا

  • 2

    کابل: ججوں کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ججز ہلاک

  • 3

    ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 4

    پی ٹی آئی حکومت نے 206 ارب روپے خزانے میں جمع کروائے: فردوس عاشق

  • 5

    حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیدا ہوا: خواجہ سعد رفیق

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group