پاکستانی سیاست میں خواتین کا کیا کردار ہے اور موجودہ حالات میں خواتین اپنا کردار کیسے ادا کررہی ہیں، اس حوالے سے لاہور میں دو روزہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان میں عورتیں، مذہب اور سیاست کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس کا اہتمام لاہور میں کیا گیا۔ جس میں
ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، سابق وزرأ اور سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ ارکان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی میں خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے
اور مختلف قرار دادیں بھی منظور کروائی جا چکی ہیں۔
خواتین کانفرنس میں سوات اور مالاکنڈ کے علاقوں میں خواتین کے ساتھ ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کی گئی اور ایسے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ میڈیا کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
کانفرنس کی شرکا کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف تعصب کے خاتمے کے لیے معاشرتی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ خواتین معاشرے میں آگے بڑھنے اور اپنے حقوق کی جنگ جاری رکھیں۔
کانفرنس کا مقصد پاکستانی معاشرے میں مذہب اور سیاست کے حوالے سے خواتین کے کردار کا تعین کرنا تھا۔
کانفرنس میں ثقافتی پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا گیا، خواتین کے حقوق اور ان کی سماجی حیثیت کو دستاویزی فلموں
اور رقص کی پرفارمنس کے ذریعے
پیش کیا گیا۔