چین کے خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ صوبہ جیانگ زی میں اس وقت پیش آیا جب لینڈ سلائڈنگ کے باعث مسافرٹرین کی آٹھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں ٹرین کی سترہ میں سے آٹھ بوگیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں، جبکہ چار کو شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کے بعد امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب صوبہ لیوننگ میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں بتیس افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں ایک بس مکالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکتا گئی
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024