سکرنڈ(نامہ نگار)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ سید عزیر اختر شاہ جاموٹ کا ایک اور انقلابی قدم،طالب علموں کے بعد اب 40 طالبات کے لئے بھی مفت آئی ٹی کورس کے لئے عید کے بعد بی بی فریال تالپر مفت آئی ٹی سینٹر(For Girls Only) کا آغاز پرانے نادار کی عمارت میں ہونے جارہا ہے،عید کے بعد داخلہ فارم تقسیم کئے جائیں گے ۔دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری مفت آئی ٹی سینٹر میں پہلے بیچ کی شاندار کامیابی کے بعد دوسرے بیچ میں داخلے کے لئے پیر سے شاہ عبدالطیف پبلک لائبریری ٹاؤن کمٹی سکرنڈ سے فارم حاصل کیے جا سکتے ہیں،عید کے بعد پہلے بیچ میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے جبکہ دوسرے بیچ کے لئے پری انٹری ٹیسٹ کا بھی انعقاد کیا جاہے گا عید کے بعد 40 طالب علموں اور 40 طالبات کو مفت آئی ٹی کورس کروایا جائے گا آئی ٹی کی تعلیم دور جدید کی اہم ضرورت ہے۔
سکرنڈٹاؤن کمیٹی کا انقلابی قدم،40 طالبات کیلئے مفت آئی ٹی کورس
Mar 23, 2025