کنری(نامہ نگار )الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کنری اور دو لیکچرارز کے تبادلے منسوخ کرنے کی ہدایت کردی،تفصیلات کے مطابق این اے 213 عمرکوٹ کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا ایکشن،الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے خلاف قواعد تبادلوں پر محکمہ پولیس و کالیج ایجوکیشن کو نوٹس ارسال کر دیئے،سندھ پولیس میں تقرر و تبادلے خلاف قواعد ہیں، منسوخ کئے جائیں،الیکشن کمیشن کے ضلعء مانیٹرنگ افسر نے آئی جی پولیس کو خط لکھ کر تبادلے منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
Mar 23, 2025