حیدرآباد،خیر پور،لاڑکانہ( بیورو رپورٹ،نامہ نگاران)حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر سخت سیکورٹ انتظامات میںحیدرآباد،خیر پور،لاڑکانہ،سکھر ،شہداد پورسمیت صوبہ بھر میں جلوس نکالے گئے،مجالس برپا،حیدرآباد سے بیورو رپورٹ کے مطابق حضرت علیؓ کے یوم شہادت کا جلوس کربلادادن شاہ سے برآمد ہوا جہاں پہلے مجلس برپا کی گئی ، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قدم گاہ مولاعلی پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ کربلادادن شاہ سے برآمد ہونے والا مرکزی ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں پر ہوتا ہوا منزل مقصود پہنچاجبکہ جلوس کی نگرانی کیلئے اسٹیشن روڈ پر درجنوں کلوز سرکٹ کیمرے لگائے گئے ہیں جن کے ذریعے ایس ایس پی ہیڈ آفس میں قائم مانیٹرنگ سیل سے نگرانی کی گئی جلوس میں ایمبولینس، فائربریگیڈ بھی موجود ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کے سینکڑوں جوان جلوس کی نگرانی کررہے ہیں۔ خیرپور سے نامہ نگار کے مطابق یوم شہادت امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری میں پانچ روزہ مجالس منعقد کی گئیں مجالس میں مولانا سائیں بخش مناظری اور مولانا غلام شبیر حیدری نے خطاب کیا۔ بعد ازاں شبیہ تابوت و علم کا ماتمی جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں ست ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری میں اختتام پذیر ہوا۔مرکزی امام بارگاہ لقمان میں اختتام پذیر ہوا۔ دریں اثناء امام بارگاہ فیض حسینی میں مجالس منعقد ہوئی جس سے مولانا فدا حسین یزدانی، امام بارگاہ قصر حسینی میں علامہ شمس الدین جعفری، امام بارگاہ قصر پنجتنی میں مولانا غلام شبیر حیدری، امام بارگاہ قصر عباس لقمان میں شوکت رضا شوکت، وجیہ الحسن نقوی، مولانا ظہور حسین روحانی، نے خطاب کیا۔ ۔لاڑکانہ سے بیورورپورٹ کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں یوم علی علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ضلع بھر سے 10 ماتمی جلوس نکالے گئے اور 31 مجالس کا انعقاد کیا گیا، مرکزی جلوس شہر کی امام بارگاہ سید بہادر حسین شاہ سے نماز ظہر کے بعد برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں پر چلتے ہوئے افطار کے وقت پاکستانی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔شہداد پور سے نامہ نگار کے مطابق شہدادپور اور اسکے گردو نواح میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ رضی اللہ عنہ کی یوم شھادت کے موقع پر امام بار گاہوں اور ماتمی پڑوں پر ذاکرین مولویوں اور علماء ِ کرام نے شھادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر روشنی ڈالی۔
یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ماتمی جلوس ‘مجالس برپا‘فول پروف سیکورٹی انتظامات
Mar 23, 2025