قاری نظام الدین کی ٹارگٹ کلنگ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ، ڈاکٹر ضیا الرحمن 

Mar 23, 2025

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)راولپنڈی کے رہنمائوں نے تحصیل اٹک کے نائب امیر قاری نظام الدین کی نماز تراویح کے بعد ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،امیر جے یو آئی راولپنڈی حافظ ڈاکٹر ضیا الرحمن نے اس المناک واقعے کو پنجاب میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کا واضح ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خاص طور پر اٹک جیسے شہر میں علما ء کی ٹارگٹ کلنگ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،جنرل سیکرٹری ارشد عباسی نے کہا کہ پنجاب میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، ترجمان جے یو آئی راولپنڈی حافظ ضیا اللہ نے بھی قاری نظام الدین کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی تھی، اب پنجاب میں بھی حالات خراب ہو رہے ہیں، جو کہ ایک خطرناک رجحان ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر قاری نظام الدین کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

مزیدخبریں