اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی، مصدق ملک نے عالمی واٹر ڈے کے موقع پر پاکستان کی طرف سے گلیشیئرز کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ کے عالمی اقدامات کی حمایت اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بہت اہم ہے۔ مصدق ملک نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گلیشیئرز کا تحفظ انسانیت کی بقاء کے لیے ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ جن کے پگھلنے کے نتیجے میں پانی کی فراہمی میں کمی آ رہی ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔ وزیر نے کہا کہ گلیشیئرز کی حفاظت کے بغیر عالمی پانی کے بحران کو کم کرنا ممکن نہیں۔
گلیشیئرز کا تحفظ انسانیت کی بقاء کیلئے اہم مسئلہ بن چکا: مصدق ملک
Mar 23, 2025