24 گھنٹے میں 30 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز‘ 7 مشتبہ افراد گرفتار 

Mar 23, 2025

لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر یوم شہادت حضرت علی ؓاور ماہ صیام کے آخری عشرہ کی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی گئی  ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 سرچ اینڈ سویپ آپریشنزکیے گئے،965 افراد سے پوچھ گچھ اور 7 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزیدخبریں