آئی پی پیز معاہدوں سے آگاہ،حکومت بجلی کی قیمتیں فوری کم کرے:عابد حسین صدیقی

Mar 23, 2025

لاہو ر( نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا حکومت بجلی کی قیمتیں فوری طور پر کم کرے۔ آئی پی پیز معاہدوں پر پیش رفت سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ عام عوام کو حکومت کی طرف سے سولر سسٹم دئیے جائیں۔ عوام کو ریلیف نہ ملا تو پیپلز پارٹی کے پاس تمام آپشن موجود ہیں۔ ہم پوری طاقت سے عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کا آغاز کریں گے۔ حکمران اشرافیہ اپنی مراعات کم کرنے کو تیار نہیں ،صرف اپنی تنخواہیں بڑھا رہی ہے ۔

مزیدخبریں