چوتھا ٹی ٹونٹی، پاکستان، نیوزی لینڈ آج مدمقابل، میٹ ہنری آخری میچوں سے باہر

Mar 23, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا چوتھا میچ آج مائونٹ مونگا نوئی میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا گیارہ بجے شروع ہوگا۔  پاکستان کی جانب سے تیسرا میچ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے ۔  نیوزی لینڈ کے فاسٹ بائولر میٹ ہنری انجری مسائل کے باعث پاکستان کیخلاف جاری ٹی ٹونٹی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔ان کی جگہ فاسٹ بائولر زیک فولکس کو سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ فولکس کو ابتدائی تین میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، تاہم اب وہ بقیہ دو میچز کیلئے بھی دستیاب ہونگے۔ ول او رورکی جو ابتدائی تین میچز کیلئے سکواڈ کا حصہ تھے اب کائل جیمیسن کی جگہ آخری دو میچز کیلئے ٹیم میں شامل کرلئے گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ 

مزیدخبریں