کمشنر گوجرانوالہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ 

Mar 23, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا.ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق بھی انکے ہمراہ تھے۔کمشنر نے ہسپتال پہنچتے ہی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کرکے مریضوں کی صحت دریافت کی.انہوں نے مریضوں ولواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی بارے دریافت کیااورواضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق مریضوں کو علاج معالجہ کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے،رش کی صورت میں موثر انتظامی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

مزیدخبریں