مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی گہرائی 90 کلومیٹر،مرکز افغان تاجکستان سرحد تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی لاہور، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، سیالکوٹ، رحیم یار خان، گوجرانوالہ، جھنگ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پتوکی ، میانوالی، شاہ کوٹ، کمالیہ، بورے والا ، پھولنگر، قصور، شیخوپورہ خوشاب ، اوکاڑہ، میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،اُس روز زلزلے کی شدت 7.7 تھی جبکہ مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش ریجن تھا ۔