محمد بن قاسم کے سندھ پر حملے اور راجہ داہر کو شکست کے بعد بھی ہندوستاں میںاسلامی سلطنت قائم نہ ہو سکی ۔شہاب ُ الدین غوری نے محمود غزنوی کی مدد سے فتح حاصل کر کے اسلامی حکومت قا ئم کی جو مختلف ہوتی ہو ئی مغلیہ خاندان کے آخری بادشاہ اورنگزیب تک جا پہنچی ۔ جہاں انگریزوں نےآخری مغل فرمانبروا بہادر شاہ ظفر کو شکست دے کر ہندوستان پر قبضہ کر لیا ۔
انگریز حکومت نے 1937 ء میں اقتدار کی منتقلی کے پہلے مرحلے پر انتخابا ت کرائے جس میں مسلم لیگ کو گیارہ میں سے کسی بھی صوبے میں کامیابی حاصل نہ ہوئی اس سے مسلم لیگ کو مسلمانوں کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے خفت اٹھانا پڑی ۔ مسلم لیگ کی قیادت اور کارکنوں کے حوصلے ٹوٹ گئے ۔ جن صوبوں میں کانگرس کی حکومت ہوئی انہو ں نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا اور تعلیم اور تجارت کے راستوں میں حائل ہو کر انکے نا صرف ترقی کے راستے بند کر دیئے بلکہ ان کی روز مرہ کی زندگی کے گزر میں بیشمار رکاوٹیں پیدا کیں۔ اس کے بعد مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے مسلم لیگ میں شمولیت حاصل کرلی ۔ اسی وجہ سے 23مارچ 1940ء کا دن بے حد اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس لاہور کے اجلاس میں ایک لاکھ سے زائد کے افراد نے شرکت کی ۔آگے چل کر مسلم لیگ نے اس قرارداد کو اپنے آئین کا حصہ بنایا ۔
1945-46ء کے دوسرے انتخابات میں مسلم لیگ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جس کی وجہ سے پاکستان کی راہ ہموار ہوئی ۔ 1946ء کو تین روزہ کنونشن میں ان علاقوں کی نشاندہی کی گی جو پاکستان کے قیام کے بعد اس کا حصہ بنے گے۔
یومِ پاکستان کو یومِ تجدیدِعہد کے طور پر منانا چاہیے ۔تاریخ کے مطالعے سے ہمیں نا کام قوموں کی خامیاں اور کامیاب قوموں کی خوبیوں کا پتہ چلتا ہے جس سے ہم صحیح راہ کا تعین کر سکتے ہیں ۔ اس کے بغیر ترقی ، خوشحالی اور استحکام محض ایک خواب ہے ۔
یومِ پاکستان
Mar 23, 2021