وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مواصلاتی بندش ختم کرنے پرزوردیا ہے تاکہ کوروناوائرس سے نمٹنے کےلئے ادویات اور دوسری اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل رسائی یقینی بنائی جاسکے۔انہوں نے یورپی یونین کو لکھے گئے خط میں کہا کہ کوروناوائرس کے بحران کے تناظر میں موثر اقدامات کے حوالے سے عالمی سرگرمیوں میں کشمیری عوام کی حالت زار اوراس کے ازالے کو بھی مد نظر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کوروناوائرس سے نمٹنے کےلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےبھی ترقی پذیر ملکوں کے قرضے کا بوجھ کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ وہ زندگیاں بچانے اور معاشی تنزلی کو روکنے کےلئے مطلوبہ وسائل مختص کرسکیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یورپی یونین کےوزرائے خارجہ ان معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے زیر غور لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سات بڑے اقتصادی ملکوں کا وزارتی سطح کا آئندہ اجلاس ان مسائل پر غورکرنے اور عالمی برادری کے ردعمل کےلئے ایک اور اہم موقع ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38