ملک بھر میں شب معراج النبی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

ملک بھر میں شب معراج النبی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ‘محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے معراج النبی کے اجتماعات پر پابندی کے بعد لوگ گھروں میں اللہ پاک کی عبادت کرتے رہے ‘کورونا سے بچاﺅ کےلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شب معراج النبینہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظرمحکمہ اوقاف پنجاب نے معراج النبی کے اجتماعات پر پابندی کی وجہ سے شہری معراج النبی پر گھروں میں عبادات کرتے رہے شب معراج پر شہری اللہ کے حضور سربسجود ہوکر گناہوں کی معافی طلب کرتے رہے جبکہ کورونا وائرس سے نجات کے لئے توبہ و استغفار کی گئی ۔