افغانستان کے صوبے قندوز میں فضائی بمباری میں دو خاندانوں کے 13افراد اور ہلمند میں سرکاری تقریب کے دوران دھماکوں میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔بین الاقوامیڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے قندوز کے ایک علاقے میں افغان ایئر فورس اور اتحادی افواج نے فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق دو خاندانوں سے ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اہل علاقہ نے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں گورنر ہاوس کے سامنے رکھ کر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تاہم میتیوں کو گورنر ہاوس جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز فضائی حملے میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے اپنے دعوے پر قائم ہیں۔ادھر صوبے ہلمند کے مقامی اسٹیڈیم میں یوم کسان کی مناسبت سے منعقدہ سرکاری تقریب میں 2بم دھماکوں میں 4 افراد ہلاک اور 31زخمی ہوگئے، تقریب کے مہمان خصوصی ہلمند کے گورنر محمد یاسین خان بھی زخمیوں میں شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بم اسٹیڈیم کے احاطے میں نصب کیے گئے تھے جو یکے بعد دیگرے زوردار دھماکے سے پھٹ گئے فی الحال کسی گروہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024