اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے مساجدسمیت مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے لائحہ عمل کے آغازکااعلان کیاہے۔
اسلامی ثقافتی مرکزنیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نماز اور عبادت کے تمام مقامات کومحفوظ ہوناچاہیے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مسلمانوں اورصیہونیت کے خلاف نفرت انگیزتقاریر اور تعصب کاحامل تلاش کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے مسلمانوں سے وعدہ کیاکہ اقوام متحدہ اُن کے ساتھ ہے۔